ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / زہریلی شراب سے 6 دنوں میں 40 اموات، نتیش کمار نے 16 نومبر کو بلائی اعلیٰ سطحی میٹنگ

زہریلی شراب سے 6 دنوں میں 40 اموات، نتیش کمار نے 16 نومبر کو بلائی اعلیٰ سطحی میٹنگ

Mon, 08 Nov 2021 20:03:52    S.O. News Service

پٹنہ،8نومبر (آئی این ایس انڈیا) بہار میں شراب بندی قانون کے باوجود محض چھ دنوں میں زہریلی شراب پینے سے 40 اموات نے نتیش حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اموات کے اعداد و شمار دیکھ کر سی ایم نتیش کمار خود حرکت میں آگئے ہیں۔ بعدازاں انہوں نے 16 نومبر کو بہار میں شراب بندی پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی ہے۔ بہار میں شراب کی فروخت اور پیداوار پر پہلے ہی پابندی ہے۔ اس صورتحال میں قیاس یہ ہے کہ سی ایم نتیش کمار شراب مافیاؤں کے خلاف بڑی کارروائی کا اعلان کر سکتے ہیں۔بہار میں زہریلی شراب پینے سے ہونے والی اموات اچانک منظر عام پر آئی ہیں۔ دیوالی سے ایک دن قبل یہاں کچھ لوگوں کی موت ہوئی تھی، پھر یکے بعد دیگرے سیوان، گوپال گنج، بتیا، مظفر پور، بھاگلپور اور سمستی پور جیسے اضلاع سے زہریلی شراب سے ہلاکتوں کی خبریں آنے لگیں۔ اگر اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو صرف چھ دنوں میں ریاست میں 40 سے زیادہ لوگ زہریلی شراب سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ انتظامیہ نے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کوئی کہیں بھی بیمار ہے، تو اس کی اطلاع پولیس کو دی جائے۔بڑھتی ہلاکتوں کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے۔ اس چھاپے میں پولیس نے مختلف مقامات سے تقریباً 280 لیٹر دیسی شراب برآمد کی ہے، اس سلسلے میں شراب کے تین تاجروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔


Share: